لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے موکلوں میں عمران نیازی اور شہزاد اکبر شامل ہیں، ملک خوشامدی لوگوں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے، کورونا کے بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کے پیچھے ہے، ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا، تصدیق ہوگئی دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔