راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت میں کوئی دو گروپ نہیں، کپتان نے صرف اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، تحقیقاتی رپورٹ وقت سے پہلے آگئی 25 اپریل کو آتی توبہتر تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹا چینی بحران نے کورونا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، رمضان المبارک کے بعد سیاست میں زورو شور ہوگا، اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، عمران خان کا امتحان ہو گا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، اتنی ہلچل نائن الیون کے وقت بھی پیدا نہیں ہوئی تھی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے، احساس پروگرام وہی ہے جو 2008 میں شروع ہوا تھا، احساس پروگرام کے اصل پیسے اگلے بدھ سے ملنا شروع ہوں گے۔