راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا قابو ہے، یہ وقت قوم کے نیک اور ایک ہونے کا ہے، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے یہاں وہ تباہی نہیں پھیلی جو یورپ میں ہوئی، وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سب سے زیادہ فنڈ دیں گے، اللہ نے کورونا کی شکل میں دنیا کو امتحان میں ڈالا ہے، رمضان میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے کہ ہماری مدد کرے، یہ وقت اتحاد کا ہے، عوام کو مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کم کریں۔