اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 30، 30 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں، نیب نے شاملات کی زمین کے پلان میں خلاف ورزی کا الزام نہیں لگایا۔