اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس میں عدالت نے ضمانت کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل اشتر اوصاف نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں ریفرنس کی سماعت جاری ہے، عدالت ٹرائل کورٹ سے رپورٹ بھی طلب کرے، 122 گواہان میں سے صرف 5 گواہوں کی گواہیاں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
عدالت نے احتساب عدالت سے ریفرنس رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔