اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے۔
عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے 22 خصوصی پروازیں چلائے گا۔ خصوصی پروازیں جدہ اور مدینہ سے زائرین کو واپس لائینگی۔ 3 پروازیں کراچی، 13 لاہور اور 5 اسلام آباد اتریں گی۔
پی آئی اے کے پاس 7 ہزار 900 مسافروں گنجائش ہے۔ سعودی حکومت کی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے دوران 65 پروازیں چلائی گئیں۔ 29 پروازیں پاکستان سے جبکہ 36 پروازیں سعودی عرب سے آپریٹ ہوئیں۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ڈیڈ لائن کے دوران قومی ایئر لائن نے 17 ہزار مسافروں کو اپ لفٹ کیا جبکہ 11 خصوصی اور 54 شیڈول پروازیں آپریٹ ہوئیں۔