پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے بھی کرونا خدشے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایات کے علاوہ سرکاری تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں کرونا کے حوالے سے اہم فیصلے، صوبے میں جاری میٹرک امتحانات بھی 15 دن کیلئے ملتوی کر دیئے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز آج شام تک خالی کروانے کے احکامات کے علاوہ صوبے میں تمام سیاسی وسماجی اجتماعات پر پابندی بھی لگا دی جائے گی۔
کابینہ فیصلے کے تحت وزیراعلیٰ کا سوات میں جلسہ معطل کر دیا گیا، عوام کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔