لاہورسمیت پنجاب میں ڈینگی کے مزید 61 کیسز رپورٹ

Published On 17 November,2024 11:15 am

لاہور : (دنیانیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 48، لاہور سے 04 جبکہ اٹک سے 03 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح چکوال اور فیصل آباد سے 2-2 ، ساہیوال اور سیالکوٹ سے ایک،ایک ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 494 جبکہ رواں سال اب تک 7395 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔