لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 65، لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ڈینگی کا ایک، ایک مریض سامنے آیا ہے، ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 496 جبکہ رواں سال اب تک 7334 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔