پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ میں 3 وزراء کی برطرفی کے بعد ایک اور تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ شوکت یوسفزئی کو لیبر اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
وزارت میں تبدیلی کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان محکمہ اطلاعات کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ماہ وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن دی تھی۔