بنوں میں میٹرک امتحانات شروع ہوتے ہی جماعت نہم کا پیپر آوٹ

Last Updated On 13 March,2020 01:49 pm

بنوں: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہو گیا، بنوں میں جماعت نہم کا پہلا پیپر ہی آوٹ ہو گیا جو واٹس ایپ اور فیس بک گروپوں کی زینت بن گیا ہے۔

بنوں میں جماعت نہم کا آج اسلامیات کا پیپر ہے جو پرچہ شروع ہوتے آوٹ کر دیا گیا، فیس بک، واٹس ایپ گروپوں کے علاوہ اسلامیات کا پرچہ فوٹوسٹیٹ کی دکانوں پر بھی موجود ہے۔ بنوں میں تعلیمی بورڈ انتظامیہ ایک بار پھر امتحانی ہالوں کی شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئی۔

یاد رہے میٹرک امتحانات صوبے بھر میں شروع ہوئے ہیں، محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 62 ہزار 690 طلباء و طالبات شریک ہیں جن میں 99 ہزار221 طالب علم اور 45 ہزار 586 ریگولر طالبات شامل ہیں، پرائیویٹ 14 ہزار 536 طالب علم جبکہ 3 ہزار 77 طالبات بھی امتحانات میں شریک ہیں۔