اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان سے دو مارٹر گولے فائر کئے جانے پر پاکستان نے طورخم بارڈر بند کر دیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آج صبح افغانستان سے 2 مارٹر گولے فائر کئے گئے، حکام نے سکیورٹی وجوہات کے سبب فوری طور پر طورخم بارڈر بند کر دیا۔ مارٹر گولوں سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاملے پر افغان حکام سے رابطے میں ہے، توقع ہے طورخم گیٹ جلد کھول دیا جائے گا۔