اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے معاون نہیں ہو سکتے۔
ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغانستان اور خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔