اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ عمران خان نہیں، ڈاکٹرز کریں گے۔ عدالت سے نواز شریف کی رہائی پرجو حکم ملا اس پرعمل کریں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مرغن غذاؤں سے کولیسٹرول بڑھا۔ ان کی رہائی کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔ عمران خان پر تنقید کریں گے تو جواب ملے گا۔ مریم نواز کے تمام ٹیسٹ نارمل تھے، اس لئے انہیں جیل واپس بھیج دیا۔