اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں، اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں، بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سرکاری وسائل سے کیے گئے جلسے عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیہ کو زمین بوس کیا، ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں ؟ ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔