اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) کرتار پور راہداری پر آج زیرو پوائنٹ پر پاک، بھارت تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔
کرتار پور راہداری سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم کے اعلان کردہ وقت پر ہی کرتار پور راہداری کھولنے کے لئے پر عزم ہیں، پاکستان راہداری پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک بھارت سرحد کھلنے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان میں موجود بھارتی شہری واہگہ کے راستے واپس جاسکتے ہیں۔