میجر جنرل خاور رحمان کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

Last Updated On 08 July,2019 05:37 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، انھیں سرجن جنرل پاکستان آرمی مقرر کر دیا گیا ہے۔