آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

Last Updated On 20 June,2019 11:03 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانوی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق بھی بات کریں گے جبکہ جیوسٹریٹجک صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔