آرمی چیف کی برطانوی حکام کیساتھ ملاقاتیں، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 25 June,2019 05:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لندن میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات ہوئی جس میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں ان کی برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر مارک سڈول سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی برطانوی وزارت دفاع کے مستقل سیکرٹری سٹیفن لیوگروو سے بھی ملاقات کی۔ برطانوی حکام نے علاقائی امن کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی برطانوی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔