گھوٹکی: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 مسافر جاں بحق، 12 زخمی

Last Updated On 07 July,2019 03:17 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پرمسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میرپورماتھیلو کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاٹسن کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں دومسافرجاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم سہولیات کم ہونے کے باعث زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔