اسلام آباد: (دنیا نوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ نے معیشت کی جان نکالنا شروع کر دی، اب حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی بڑھتے جائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ روم کے شہری بھوک سے مر رہے تھے تو بادشاہ سیزر گلیڈی ایٹرز کے ذریعے دھیان بٹاتا تھا، عمران مخالفین کو گرفتار کر کے معاشی قتل عام پر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان سوچتا ہے کہ اگر وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرے گا تو عوام معاشی قتل عام پر توجہ نہیں دے گے۔