بلاول بھٹو کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں، ترجمان

Last Updated On 03 July,2019 01:59 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے پاس دبئی آمدورفت کیلئے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کا خصوصی اقامہ ہے جو الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر ہے۔

انھوں نے اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں۔