فیصل آباد کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

Last Updated On 02 July,2019 01:17 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ساہیانوالہ انٹرچینج موٹر وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے پر کیری ڈبہ نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوٸے جن کو ریسکیو نے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کیا جن میں سے مزید ایک زخمی الاٸیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مرنے والوں میں 3 خواتین 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔ حادثہ اس قدر خافناک تھا کہ کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ریسکیو 1122 نے کیری ڈبہ کاٹ کر لاشیں نکالیں۔ ریسکیو ذراٸع کے مطابق کیری ڈبہ پر سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کی رہاٸشی ہے جو لاہور میں جنازہ میں شرکت کہ بعد واپس گھر جا رہے تھے۔