شکار پور: انڈس ہائی وے پر کوچ اور کار کی ٹکر، 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 25 June,2019 12:51 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائے وئے نم لاڑے کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جبکہ کار کراچی سے کشمور کی تحصیل کندکوٹ جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کشمور کی تحصیل کندکوٹ سے ہے، حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔