باغ جناح میں کھیلتے بچوں پر درخت آن گرا، 5 سالہ بچی جاں بحق

Last Updated On 21 June,2019 10:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے باغ جناح میں کھیلتے بچوں پر درخت آن گرا، پانچ سالہ بچی جاں بحق، افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو مل گئی۔

جناح باغ میں کھیلتے بچوں پر درخت آ گرا۔ درخت گرنے سے نیو چوبرجی کے علاقے کی رہائشی 5 سالہ بچی جاں بحق درخت گرنے کی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 سالہ حمنا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ درخت کے نیچے کھیل رہی تھی کہ اچانک سے درخت نیچے آ گرا۔