چوک سرور شہید میں کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 22 June,2019 12:09 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) چوک سرور شہید میں میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کیخلاف جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔