کراچی: تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 21 June,2019 10:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، حادثے میں فٹ پاتھ پر سویا ہوا ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں انڈس ہسپتال کے قریب گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، سیاہ رنگ کی کرولا رجسٹریشن نمبر بی ڈی ایم 196 تیزرفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھی، ایک شخص گاڑی کے نیچے کچل کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش انڈس ہسپتال منتقل کردی گئی۔

حادثے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا جس سے گاڑی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔