بھارت: بس حادثے میں تین خواتین، ایک بچے سمیت گیارہ افراد چل بسے

Last Updated On 11 June,2019 11:32 am

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں بس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی حادثے میں نو افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد ہسپتال جاتے ہوئے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں بائیس افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری طرف جھاڑکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔