فواد چودھری کا سابق حکمرانوں پر ناقص پلاننگ کا الزام

Last Updated On 12 June,2019 10:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سابق حکمرانوں پر ناقص پلاننگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے، پچھلی حکومت کام کیسے کرتی رہی۔

فواد چودھری نے کہا کہ میٹرو بس لاہور کیلئے ساڑھے سات ارب دے رہے ہیں۔ اب اورنج لائن کی ٹرین پٹڑی پر رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کو 9 ارب دینا پڑیں گے۔ شہباز شریف کا بس نہیں چلا، ورنہ وہ قومی اسمبلی سے لندن ہائیڈ پارک تک بھی پل بنا دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام کیے، حیرت ہوتی ہے پچھلی حکومت کام کیسے کرتی رہی۔ فواد چودھری نے کہا کہ زیورات میں ملاوٹ کے خلاف ٹیسٹنگ کا جلد آغاز کریں گے۔