آئیں چاند دیکھیں، فواد چودھری کا تمام میٹ آفس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

Last Updated On 03 June,2019 04:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند دیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے میٹ آفس کی تمام سائٹس عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹ آفس کی 66 سائٹس عام افراد کے چاند دیکھنے کیلئے کھلی رہیں گی۔ کچھ سائٹس پر جدید سہولیات اور بعض سائٹس پر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اس بار ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگ چاند خود دیکھیں اور افراد کے بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔