عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی، فواد چودھری نے نئی بحث چھیڑ دی

Last Updated On 06 June,2019 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ چلیں اب اس عید کی بحث ختم کریں، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں۔ انہوں نے کہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔