'شمالی وزیرستان حملے میں شہدا کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے'

Last Updated On 08 June,2019 03:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان حملے میں شہدا کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے، شہدا کے خاندانوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میرا شہر جہلم بھی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں 400 شہدا دے چکا، جہاں وطن جیتتے ہیں وہاں مائیں ہارتی ہیں، انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کئی ماؤں کی گودیں اجڑی ہیں، سابق فاٹا اب خیبرپختونخوا کا حصہ ہے، الیکشن اور باڑ کی تنصیب اہم معاملات ہیں۔

 ادھر وزیر اطلاعات پنجاب نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں، ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔