فواد چودھری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کر دیا

Last Updated On 27 May,2019 02:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے قمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں اپنے آئندہ مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔

عیدالفطر 5 جون کو ہوگی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اعلان

فواد چودھری نے کہا کہ انشااللہٰ چند مہینوں میں تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔