کلورکوٹ: بس اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Last Updated On 08 June,2019 12:34 pm

کلورکوٹ: (دنیا نیوز) کلورکوٹ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

کلور کوٹ میں ایم ایم روڈ پر کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بھکر اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔