اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر مسافر وین کو آگ لگ گئی، 2 مسافر جاں بحق، 9 زخمی

Last Updated On 08 June,2019 11:59 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ کے قریب مسافروں سے بھری وین کو اچانک آگ لگ گئی، واقعے میں 2 بچے جاں بحق اور 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے میں 2 بھائی احمد ولد سعید اور حماد ولد سعید شامل ہیں جن کا تعلق ساہیوال سے ہے، وین کو وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ حادثے میں 11 افراد متاثر ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔