کالا باغ: مسافروں سے بھری ویگن الٹ گئی، 4 جاں بحق، 8 زخمی

Last Updated On 03 June,2019 09:17 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) جناح بیراج کالاباغ کے قریب مسافروں سے بھری ویگن الٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق کالا باغ کے علاقہ جناح بیراج کے قریب میانوالی سے عیسیٰ خیل جانے والی مسافر ویگن ڈرائیور کے قابو نہ رکھنے کی وجہ سے الٹ کر نیچے دس فٹ کھائی میں جا گری جسکی وجہ سے موقع پر ایک شخص جاں بحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے تین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد میں سے تین ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت خطرناک ہے ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تین ایمولیسز کے ذریعے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کالاباغ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی پہنچا دیا گیا۔