اپوزیشن عید کے بعد تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے: شیخ رشید

Last Updated On 05 June,2019 09:06 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوازشریف اور زرداری کو مہنگائی کا ٘ذمے دار قرار دے دیا، کہا کہ اپوزیشن عید کے بعد تحریک چلانے کا شوق پورا کرلے، قوم پروفیشنل ڈاکوؤں کا کبھی ساتھ نہیں دے گی۔

شیخ رشید نے راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے ریلوے بانڈ جاری کرنے پر غور کا عندیہ دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے کہا کہ ملک میں بہت بے روزگاری ہے، اس کے ذمہ دار ہم نہیں شریف بردارن اور زرداری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ اسد عمر کابینہ میں واپس آئیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے اپنا شوق پورا کر لے، عید کے بعد تحریک چلا کر دیکھ لے عوام ان پروفیشنل ڈاکووں کا ساتھ نہیں دے گی۔