سپریم کورٹ کا حکمنامہ، شیخ رشید نے ریلوے کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Last Updated On 09 May,2019 08:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے بعد ریلوے کا ہنگامی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔

ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوےشیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کے سی آر کے روٹ سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے پندرہ دن کا وقت دیا۔ سرکلر ریلوے کا روٹ 46 ایکڑ ریلوے کے استعمال میں ہے، نو ایکڑ خالی کر دیا گیا جبکہ بیس ایکڑ مزید بھی جلد خالی کر دیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئینی اور قانونی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ صوبائی حکومت نے تجاوزات ہٹانے سے بے گھر افراد کو ایک سال میں متبادل رہائش دینی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پندرہ دن میں مزید چھبیس ایکڑ زمین خالی کر دی جائے گی، اس میں سندھ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے، پاکستان ریلوے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر پہرہ دے گا، ہم کے سی آر کے ساٹھ فیصد کے سٹیک ہولڈر ہیں، وہ بھی دینے کو تیار ہیں، نتیجہ جو بھی ہوگا اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔