لاڑکانہ میں ایڈز: تحقیقات کیلئے 12 رکنی عالمی ٹیم کی کراچی آمد

Last Updated On 28 May,2019 03:22 pm

لاڑکانہ: (دنیانیوز) لاڑکانہ رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی تحقیقات کیلئے عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ٹیم رتو ڈیرو کا دورہ کرے گی۔

 12 رکنی ٹیم میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، یو این ایڈز اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکہ کے ماہرین شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم امریکی، برطانوی، جرمن، سوئس، اطالوی، کینیڈین، تھائی، لبنانی، ایتھوپین اور پاکستانی ماہرین پر مشتمل ہے۔ ٹیم صوبائی محکمہ صحت کے افسران سے معلومات حاصل کرے گی۔ رتو ڈیرو کا دورہ کر کے متاثرہ مریضوں انکے اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے انٹرویوز بھی کئے جائیں گے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اولیور مورگن کر رہے ہیں۔

 اب تک رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 700 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں 576 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز نے 21 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹس کئے ہیں۔