لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے نیب ٹیم مہنگے داموں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے سے متعلق کیس میں بیان رکارڈ کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔
جیل میں نیب ٹیم میاں نواز شریف سے ملے گی، ٹیم سابق وزیراعظم سے مہنگے داموں بلٹ پروٖ ف گاڑیاں خریدنے کے متعلق تفتیش کرے گی۔ نیب نے الزام عائد کیا کہ 2016 میں میاں نواز شریف نے مہنگے داموں سارک کانفرنس کے لئے گاڑیاں خریدیں۔