اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کی ایل این جی سیکنڈل کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا عمران اختر کو مزید ریکارڈ کیلئے خط ارسال کر دیا۔
نیب نے ایل این جی کے ریٹ سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ 30 مئی تک راولپنڈی آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیا عمران غزنوی کی فائل بھی مانگ لی گئی۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ چیئر پرسن اوگرا سمیت 6 افسروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔