کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہونگے

Last Updated On 15 April,2019 04:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات زیرو پوائنٹ سرحد پر منعقد ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔

کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔