پاکستان کی بھارتی میڈیا کو واہگہ پر کرتارپور اجلاس کی کوریج کی دعوت

Last Updated On 29 March,2019 11:46 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایک بار پھر جذبہ خیرسگالی کا اظہار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کو واہگہ بارڈر پر کرتارپور راہداری اجلاس کی کوریج کی دعوت دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو اجلاس کی کوریج کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں، اجلاس 2 اپریل کو ہوگا، بھارتی صحافی ویزا درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل کرتا رپور راہداری کے معاملے پر بھارت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کو کرتار پور راہداری مذاکرات کی اٹاری میں کوریج سے روک دیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت نے کوریج کیلئے صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا، کرتار پور راہداری سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے دیئے تھے، 30 بھارتی صحافیوں نے تقریب کی کوریج کی۔