بورے والا: (دنیا نیوز) یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ حکومت سے کبھی این آر او نہیں مانگا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے جبکہ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو چلانے کے بیان کی وضاحت کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے این آر او سے متعلق بیان کی سیاست کے ایوانوں میں گونج برقرار، حکومت سے کبھی این آر او نہیں مانگا، پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان پر چھبیس مقدمات نواز دور میں بنائے گئے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیراعظم مایوسی اور بے بسی کا شکار ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔