لاہور: (دنیا نیوز) نوازشریف کے ذاتی معالج نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط میں سابق وزیر اعظم کوطبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
نوازشریف کے ذاتی معالج نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو خط میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، خط میں ڈاکٹر عدنان نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی حساسیت کے باعث متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں۔
سابق وزیراعظم کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔