لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے نیب میں پیش ہونے والے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، انتقام پر یقین رکھتے ہیں نہ ہی نرمی برتنے پر۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تفتیشی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔