دیپال پور: کولڈ سٹور میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Last Updated On 16 January,2019 06:34 pm

دیپال پور: (دنیا نیوز) ستار کالونی کولڈ سٹور میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ لگنے سے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق، 2زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی محمد امیر، مختیار احمد کے نام سے شناخت ہوئی، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ آگ دوران ویلڈنگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی، دیپال پور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ سمیت 3 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچی جبکہ دو گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دونوں مزدوروں نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔