کراچی: ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Last Updated On 16 January,2019 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے زمان ٹاؤن قبرستان کے قریب چھاپے کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر انیل احمد طاہر کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے سفری بیگ سے 222 منی رائفل، ایک سیون ایم ایم رائفل، ایک 12 بوررپیٹر، ایک 30 بور ماؤزر، ایک ٹی ٹی پستول اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

برآمد کیا جانے والا اسلحہ ملزم اوراس کے ساتھی وارداتوں کے لیے استعمال کرتے تھے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے متعدد قتل کیے۔

ملزم انیل احمد طاہر ایم کیو ایم لندن کے کورنگی سیکٹر انچارج رئیس عرف ماما کے عسکری ونگ سے منسلک تھا اوراس کے حکم پر کئی مرتبہ گاڑیوں کا جلاو گھیراؤ، پارٹی کے لیے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔