پشاور: غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنیوالے ملزم کے 2 ساتھی گرفتار

Last Updated On 16 January,2019 05:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو پشاور کے علاقے تیرائی بالا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں خاتون کے قتل میں قاتل کی مدد کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

کیس میں متقولہ کا بھائی جان محمد پہلے سے گرفتار ہے، پولیس کے مطابق ملزم جان محمد نے چھ ماہ قبل بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا بعد میں ساتھیوں کی مدد سے خاتون کی لاش کو مقامی قبرستان میں دفن کیا تھا۔ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔