اسلام آباد (روزنامہ دنیا) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی حامد میر کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن اور چودھری شجاعت حسین کی بھی ان سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔